سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ میں بے شمار نئے فیچرز متعارف

TAseEN
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ میں بے شمار نئے فیچرز متعارف

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے نئے فیچرز متعارف کرا کر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔اسنیپ چیٹ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرانے سمیت شیئر کی جانے والی پوسٹز میں دوستوں کو ٹیگ یا مینشن کرنے کا بھی فیچر متعارف کرا دیا۔ اب اسنیپ چیٹ صارف ویڈیو کال گروپ میں ایک ساتھ 16 افراد کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اسنیپ چیٹ نے وائس کال گروپ میں افراد کی تعدادبڑھادی ہے، جس کے بعد اب کوئی بھی اسنیپ چیٹ

صارف وائس کال میں بیک وقت 32 افراد کو شامل کرسکتا ہے۔ اسنیپ چیٹ ہے۔ اسنیپ چیٹ نے کال گروپ اور چیٹ کے نئے فیچر متعارف کرانے سمیت پوسٹز میں دوستوں یا دیگر صارفین کو مینشن یا ٹیگ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرادیا۔ واضح رہے کہ معروف ماڈل کایلی جینر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے اسنیپ چیٹ کو ڈیزائن تبدیل نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کایلی جینر کی ایک ٹوئیٹ سے ہی کمپنی کو تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔

0
0
おすすめ